شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے گوادر میں چائنا ایکسپو سینٹر کا افتتاح کردیا

گوادر (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں چائنا ایکسپو سینٹر کا افتتاح کردیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کی بے پناہ مدد کی ہے۔ چین، سعودی عرب اور یو اے ای نے بغیر شرائط کے ہماری مدد کی ہے، جو ہماری مدد کرے، اُن کی حفاظت کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ گزشتہ دور حکومت میں گوادر کے ترقیاتی کاموں کو روک دیا گیا تھا، بلوچستان کو ترقی کی دوڑ میں آگے لے جانا ہے۔ بلوچستان کے دلیر لوگوں کو اللہ تعالی نے بہت نعمتوں سے نوازا ہے، مجھے احساس ہوا بلوچستان کے عوام کو یکسر بھلا دیا گیا ہے، گوادر سمیت بلوچستان کی ترقی کیلئے نوازشریف کے عوامی نوعیت کے منصوبے بنائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں پینے کے پانی اور بجلی ایران سے لانے کا منصوبہ بنایا گیا، بلوچستان میں سیوریج لائن کی ٹریٹمنٹ کا منصوبہ بنایا گیا، پچھلے سال میں آیا تو معلوم ہوا 4 سال میں کسی ایک منصوبہ پر کام نہیں ہوا، گوادر پورٹ، انڈسٹریل زون، ائیرپورٹ، اسپتال سی پیک کے تحت تعمیر ہونے تھے، ان سب منصوبوں پر کام بالکل ختم ہوچکا تھا۔ سوئی گیس، ریکوڈک، سینڈک سمیت بے شمار خزانے بلوچستان میں موجود ہیں، ان پر سب سے پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے، اس کے بعد کسی اور کا ہے، ریکوڈک کے جگھڑے پر پاکستان کے اربوں روپے لگ گئے، اتنے پیسے بہانے کا عوام کو ایک پائی کا فائدہ نہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 5 سالوں میں صرف ایک لاکھ ٹن سامان گوادر آیا، ہمارے ایک سال سے زائد عرصے میں 6 لاکھ ٹن سے زائد سامان یہاں آیا، بلوچستان کو معاشی ترقی کے لحاظ سے سندھ، پنجاب کے برابر لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے