اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک نے مئی میں کرنٹ اکاؤنٹس خسارے سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے

اسلام آباد (پاک صحافت) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مئی 2021ء میں کرنٹ اکاؤنٹس خسارے سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 11 ماہ میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 29 ارب 99 کروڑ ڈالر رہا، اس دورانیے میں ورکرز ترسیلات 29 فیصد اضافے سے 26 ارب 73 کروڑ ڈالر رہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی 2021 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 63 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا، اس دورانیے میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 3 ارب 23 کروڑ ڈالر رہا۔ رپورٹ کے مطابق مئی میں برآمدات میں کمی رہی، عید کی چھٹیوں اور جزوی لاک ڈاؤن کے سبب خسارے رہا۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال 11ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال 11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 ارب 32 کروڑ ڈالر تھا۔ ایس بی پی کے مطابق 11ماہ میں ملکی درآمدات 17 فیصد اضافے سے47 ارب ڈالر رہیں جبکہ 11 ماہ میں برآمدات 10 فیصد اضافے سے 23 ارب ڈالر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے