روبوٹ

گوگل نے 100 کے قریب روبوٹس کو نوکری سے فارغ کر دیا

کراچی (پاک صحافت) انسانوں کے بعد اب روبوٹس بھی بے روزگار ہونے لگے۔ خیال رہے کہ جب کوئی کمپنی مالی بحران کا شکار ہوتی ہے تو مالکان سب سے پہلے ملازمین کو برطرف کرتے ہیں تاکہ مالی خسارے کو کم کیا جاسکے لیکن حال ہی میں گوگل نے کمپنی میں کام کرنے والے روبوٹس کو نوکری سے فارغ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ نے پچھلے مہینے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا تھا اور اب بجٹ میں کمی کی وجہ سے 100 کے قریب ایسے روبوٹس کو نوکری سے برطرف کردیا ہے جو روزمرہ کے چھوٹے موٹے کام کرتے تھے۔ یاد رہے کہ یہ روبوٹ صفائی کرنے کے ساتھ ساتھ کووڈ-19کے دوران کانفرنس روم کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھتے تھے۔

واضح رہے کہ یہ روبوٹس جنہیں بنیادی طور پر گوگل کے ہیڈ کوارٹر میں رکھا گیا تھا، اے آئی ٹیکنالوجی چیٹ جی پی ٹی میں استعمال ہونے والے زبان کو بھی سمجھ سکتے ہیں، یہ روبوٹس ملازمین سے ناشتے کا آرڈر بھی لیتے ہیں۔ روبوٹکس کے ماہرین کا اندازہ ہے کہ ہر روبوٹ کی قیمت 10 ہزار ڈالر سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے