نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی لاہور میں کینسر اسپتال بنانےکی منظوری

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں کینسر اسپتال بنانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے مناواں اسپتال کا دورہ کیا، کینسر اسپتال کے لیے مجوزہ اراضی اور اسپتال کی عمارت کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت مناواں اسپتال کے کمیٹی روم میں اجلاس بھی ہوا جہاں اُنہوں نے مناواں اسپتال کو کینسر اسپتال میں تبدیل کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ 14 کروڑ عوام کا صوبہ ہے جہاں کینسر کا ایک بھی جدید سرکاری اسپتال نہیں ہے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کینسر اسپتال کا ڈیزائن اور دیگر امور جلد طے کرنے کی ہدایت جاری کی۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ اسپتال کے لیے مشینری اور آلات خریدنے کی بھی پلاننگ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے