جسمانی کھچاؤ والی ورزش

ہائی بلڈ پریشر مریضوں کے لئے جسمانی کھنچاؤ والی ورزش اور جاگنگ انتہائی مفید قرار

اوٹاوا  (پاک صحافت) ہائی بلڈ پریشر مریضوں کے لئے طبی ماہرین کی جانب سے جسمانی کھنچاؤ والی ورزش سمیت جاگنگ اور واکنگ کو انتہائی مفید قرار دیا گیا ہے،  ماہرین کا کہنا ہے کہ جسمانی کھنچاؤ والی وزرش سے بلڈ پریشر کو معمول پر لایا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا  کا مشورہ ہے کہ جاگنگ اورواکنگ کو جاری رکھیں اور ساتھ میں کچھ وقت بدن میں کھنچاؤ کی ورزش کے لیے نکالیں۔ اس عمل کو’اسٹریچنگ‘ کہتے ہیں جسے یوگا کی طرح مختلف انداز میں اختیار کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ تحقیق کینیڈا کی یونیورسٹی آف سسکواچن میں انسانی حرکات کے ماہر، فل چائلی بیک نے کی ہے۔ ان کے مطابق بدن کو پھیلانےاور کھینچنے سے جسم کے مختلف حصوں میں چھوٹی بڑی رگیں بھی کھنچتی ہیں۔ اس عمل سے رگیں اور نسیں مزید لچکدار ہوجاتی ہیں جن میں خون کا بہاؤ بہترہونے لگتا ہے۔ اس کا لامحالہ اثر بلڈ پریشر میں کمی کی صورت میں برآمد ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس تحقیق میں  اوسطاً 61 برس کے مرد وخواتین کو شامل کرکے دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا، تاہم انہیں اس مقصد سے بلکل ہی بے خبر رکھا گیا تھا۔  تحقیقی رپورٹ کے مطابق یک گروہ کو ہفتے میں پانچ مرتبہ 30 منٹ تک اسٹریچنگ کی ورزشیں کرائی گئیں جبکہ دوسرے گروہ کو صرف چہل قدمی کرنے کو کہا گیا۔ اس دوران مختلف مواقع پر شرکا کے بلڈ پریشر کو ناپا گیا تو معلوم ہوا کہ اسٹریچنگ سے بہت فائدہ ہوا اور واکنگ کے مقابلے میں یہ قدرے بہترثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے