نواز شریف

نواز شریف کی 2 نیب ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی 2 نیب ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کر دی گئیں۔ خیال رہے کہ وکیل امجد پرویز نے نواز شریف کی جانب سے اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کیں۔

تفصیلات کے مطابق درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیلوں کو بحال کر کے میرٹ پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے۔ نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ میں ابھی تک بیماری سے مکمل ریکور نہیں ہوا، ملک کے بدتر معاشی حالات کو دیکھ واپس آنے کا فیصلہ کیا، ایون فیلڈ ریفرنس میں 6 جولائی2018ء کو غیر حاضری میں سزا سنائی گئی۔

واضح رہے کہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر کی اہلیہ لندن میں زیرِ علاج اور وینٹی لیٹر پر تھیں، فیصلہ سنانے کے اعلان میں تاخیر کی استدعا کی جو منظور نہ ہوئی، سزا کا فیصلہ غیر حاضری میں سنایا گیا تو پاکستان واپس آ کر جیل کا سامنا کیا اور اپیلیں دائر کیں، ایون فیلڈ ریفرنس میں شریک ملزمان مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کالعدم قرار دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے