اسحاق ڈار

عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صحت سہولت پروگرام پر وزیراعظم کی تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی کا اسپیشل کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی ہے۔ اجلاس میں صحت سہولت پروگرام کی نوعیت اور آپریشنل فریم ورک کا جائزہ لیا گیا ہے جبکہ پروگرام فی الحال وفاقی دارالحکومت، آزاد جموں و کشمیر، جی بی اور ضلع تھرپارکر کی تمام آبادیوں تک ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معاشرے کے نچلے طبقے کی فلاح و بہبود کے بارے میں گہری تشویش رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف پروگراموں کے ذریعے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے