اپوزیشن لیڈر

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل کے خلاف مقدمہ درج

کراچی (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کورنگی کے رہائشی کی مدعیت میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سمیت 70 افراد کے خلاف تھانہ میمن گوٹھ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمے میں نقص امن، مالی نقصان پہنچانے اور سرکاری ملازمین پر حملے کی دفعات سمیت اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اور دھمکی دینے کی دفعات بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خاندانی فارم ہاوسز کے خلاف انسداد تجاوزات کارروائی سے بات مقدمے بازی تک جا پہنچی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لیڈر حلیم عادل شیخ کیخلاف انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران کار سرکار میں مداخلت، سرکاری ملازمین پر حملے اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ مقدمہ ہفتے کو فارم ہاوسز کے خلاف کارروائی کے بعد درج کرایا گیا جس میں انسداد تجاوزات کی ٹیم کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا، مظاہرین نے سرکاری عملے پر پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے تھے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن چیف جسٹس کے حکم پر کیا جا رہا ہے، حلیم عادل چیخ رہے ہیں کہ ان کے خاندان کے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔حکام کے مطابق اب تک اربوں مالیت کی 500 ایکڑ سے زائد سرکاری زمین واگزار کرائی گئی جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زمین 30 سالہ لیز پر پولٹری فارمنگ اور زرعی مقاصد کے لے دی گئی تھی تاہم زمین کو کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے