عرفان صدیقی

نوازشریف کی 21 اکتوبر کو واپسی کا پروگرام فائنل ہے۔ عرفان صدیقی

لندن (پاک صحافت) ن لیگی رہنما عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی 21 اکتوبر کو واپسی کا پروگرام فائنل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد جاری بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کی وطن واپسی کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ان کا 21 اکتوبر کو واپسی کا پروگرام فائنل ہے۔ نواز شریف آئندہ چند روز میں عمرے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے، عمرہ ادائیگی کے بعد وہ متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا ہے کہ نوازشریف کے وطن واپسی پروگرام میں کسی بھی تبدیلی کی تردید کرتا ہوں، ان کی واپسی کے پروگرام میں تبدیلی کا کوئی مشورہ نہیں ملا، اس حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خود ساختہ کہانیوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مفاہمتی گروپ کا نواز شریف کو پاکستان آنے کا پروگرام تبدیل کرنے کے مشوروں کی خبریں جعلی ہیں، مسلم لیگ میں کوئی مفاہمتی یا مزاحمتی گروپ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے