یوسف رضا گیلانی

دہشتگردی کی حالیہ لہر چیئرمین پی ٹی آئی کے دور سے شروع ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی حالیہ لہر چیئرمین پی ٹی آئی کے دور سے شروع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹری تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کے علاوہ باقیوں پر کوئی پابندی نہیں، میں اپنے پرانے حلقے سے الیکشن لڑوں گا۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں غیرقانونی مقیم افراد کیخلاف مہم میں حکومت کے ساتھ ہیں، دہشتگردی کی حالیہ لہر چیئرمین پی ٹی آئی کےدور سے شروع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سوویت یونین کےحملے کے بعد 35 سے 40 لاکھ مہاجرین یہاں آئے، غیرقانونی افغان مہاجرین کی وجہ سے پاکستان میں مسائل پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے