مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ کا ماہی گیروں کی کشتیاں گم ہونے کا نوٹس، سخت احکامات جاری

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیٹی بندر میں ماہی گیروں کی کشتیاں گم ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے ماہی گیروں کی تلاش کے لیے اگر پاک نیوی سے مدد درکار ہوتو فوری لی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ لاپتہ ہونے والے ماہی گیروں کے خاندان اطمینان رکھیں، سندھ حکومت ماہی گیروں کو ڈھونڈنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ اور بدین کے سمندری علاقے میں چھوٹے  بڑے جزائر ہیں، 36 لاپتہ ہونے والے ماہی گیروں نے کہیں پناہ لی ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر حیدرآباد اور فشریز ڈپارٹمنٹ کو ماہی گیروں کی مدد کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر اور پولیس مل کر ماہی گیروں کو تلاش کر کے واپس لے آئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تیز ہوائوں اور بارشوں کی پیشن گوئی تھی تو ماہی گیر سمندر میں کیسے گئے؟ کشتیوں کو سمندر میں جانے کی کس نے اجازت  دی، رپورٹ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے