خواجہ آصف

ہم عوام کی خدمت کے لئے ایوان میں آئے ہیں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کو ایسے ہی بدنام کیا جاتا ہے ہم تو عوام کی خدمت کے لئے ایوان میں آتے ہیں اس کے علاوہ ہمارا کوئی مقصد نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ ٹیکس چوروں کی سفارش نہ کریں۔ سیاستدان بدنام ہیں کہ وہ لوٹ مارکرتے ہیں جبکہ ایسے ایم این ایز بھی ہیں جن کے پاس اپنی گاڑی نہیں ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ 15 -2014 میں 3 بلین ڈالرکا کسٹم ڈیوٹی میں نقصان ہوا تھا اور یہ سب ملک کے کھاتے پیتے لوگ کررہے ہیں۔ ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں ٹیکس چوروں کی سفارش نہ کریں، ہماری اپنی سیاسی برادری اور مذہبی لوگ بھی ان کی سفارشیں کرتے تھے لیکن اب قسم کھالیں ٹیکس چوری کرنے والوں کی سفارش نہیں کریں گے کیونکہ اگر یہ سلسلہ ختم نہ ہوا تو جتنی مرضی خون کی بوتلیں لگالیں معیشت بہتر نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے