مسلم لیگ ن پارلیمانی بورڈ

ن لیگ پارلیمانی بورڈ اجلاس میں خیبرپختونخوا سے امیدواروں کے انٹرویوز

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ہزارہ اور مالا کنڈ ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے 96 قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے تمام امیدواروں سے ملاقات کی اور ان کی سیاسی شہرت، پارٹی سے وابستگی جبکہ خدمات کے حوالے سے سوالات کیے۔ فائنل کیے گئے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے نصیر آباد دفتر میں ن لیگ شیخوپورہ کے امیدواروں کے انٹرویوز بھی کیے گئے۔ قومی اسمبلی کی 4 اور صوبائی اسمبلی کی 9 نشستوں کے لیے درجنوں امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ کے لیے کاغذات جمع کرائے تھے جبکہ شارٹ لسٹ نام مرکزی پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے