بجلی

مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے بری خبر، بجلی مزید مہنگی کردی گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے بری خبر،  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے رمضان المبارک کی آمد پر عوام کو مہنگائی  کا تحفہ دے دیا۔  عوام کا کہنا ہے کہ ایک طرف کورونا وائرس نے پریشان کر رکھا ہے تو دوسری جانب نیپرا کی بجلی نے، آئے دن بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی زندگی دشوار سے دشوارتر بنائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےایک بار پھر عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ خیال رہے کہ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 64 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جو فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ یہ اضافہ صارفین سے اپریل کے بلوں میں وصول کیا جائے گا اور  ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے