روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، اعلی سطحی مذاکرات

اسلام آباد (پاک صحافت) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ اس دوران پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے مذاکرات کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچے تو شاہ محمود قریشی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی جبکہ روسی وفد کی قیادت سرگئی لاروف نے کی۔ مذاکرات میں خطے کی صورت حال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہنے کے بعد کورونا وائرس سے روس میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا اور کورونا کا جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کرنے پر روس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر کے درمیان متواتر رابطہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے استحکام کا بہترین مظہر ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان روس کے اشتراک سے اسٹریم گیس پائن لائن کے آغاز کے لئے پرعزم ہے۔ افغانستان میں امن و امان کے قیام میں روس کا کردار قابل تحسین ہے۔ مذاکرات میں دونوں رہنماؤں میں بین الحکومتی کمیشن کے اگلے اجلاس کے جلد انعقاد پر اتفاق کیا گیا جبکہ روسی وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے