سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز میں 6 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ آپریشنز کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک اور دہشت گرد انعام اللہ ہلاک ہوا۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے