آصف زرداری

9 مئی کے پرتشدد واقعات سے ملک دشمنوں کے مفادات پورے ہوئے۔ صدرِ پاکستان

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی تاریخ میں یوم سبیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ 9 مئی کےحملے ریاستی رٹ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کمزور کرنے کی کوشش تھے، پرامن مظاہرے اور تعمیری تنقید جمہوریت کی روح ہیں آئین پاکستان میں اجتماع اور اظہار رائے کے بنیادی حقوق دیے گئےہیں، بنیادی حقوق کو آئین اور قانون کے مطابق انتہائی ذمہ داری سے استعمال کیا جانا چاہیے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ تشدد پر اکسانے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے، سیاسی مفاد کیلئے ریاستی املاک کی تباہی، توڑ پھوڑ کبھی نہیں دیکھی۔ انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج اور اس کے اداروں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج مختلف خطرات سے قوم کے دفاع میں پیش پیش رہی ہیں، 9 مئی کو تشدد کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پہلے ہی متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، سیاسی قوتوں کے غیر ذمہ دارانہ عمل سے ترقی کا عمل متاثر ہوتا ہے، تمام سیاسی جماعتیں رواداری، جمہوری اقدار، سیاسی مذاکرات، قوم کی درست سمت میں رہنمائی قانون کی حکمرانی، رواداری، سیاسی مکالمے اور شمولیت کے کلچر کے فروغ کیلئے کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، صوبے کے مسائل پر گفتگو

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے