پی ایف یو جے

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نےفواد چوہدری کے بیان کو گمراہ کن قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان کو گمراہ کن قرار دے دیا۔ پاکستان فیڈریل یونین آف جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ پی ایف یو جے نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بل کی کوئی حمایت نہیں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپن بیان میں کہا تھا کہ  تمام پریس کلبز پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بل کے حق میں ہیں۔جس کے بعد کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے فواد چوہدری کے بیان کو حقائق کے برخلاف قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس بل کی حمایت نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے اس بیان کو گمراہ کن قرار دے دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پی ایف یو جے نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بل کی حمایت کی ہے۔پی ایف یو جے کا کہنا ہے کہ میڈیا اتھارٹی بل کی حمایت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے