مفتی عبدالقوی

خواجہ سراؤں سے شادی کی جاسکتی ہے، مفتی عبدالقوی کا ایک اور متنازع بیان

لاہور (پاک صحافت) مفتی عبدالقوی کا ایک اور متنازع بیان سامنے آگیا ہے، مفتی عبدالقوی نے اپنے حالیہ بیان میں خواجہ سراؤں سے شادی کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے شادی کی جاسکتی ہے۔ مفتی قوی کے اس بیان کے بعد لاہور کی مقامی عدالت میں ان کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ مفتی عبدالقوی کا بیان ایک غیر فطری عمل کے لیے اکسانے کے مترادف اور خلاف مذہب ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو  کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ خواجہ سرا سے شادی بھی کی جاسکتی ہے۔ مفتی عبدالقوی کے اس بیان کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ یہ بات خود سے نہیں کی بلکہ ہمارے علماء نے اپنی کتابوں میں لکھ رکھا ہے اور ان کتب کا حوالہ بھی دیا تھا۔

واضح رہے کہ لاہور کی مقامی عدالت میں درخواست گزار نے مفتی عبدالقوی کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کا مقصد اولاد پیدا کرنا ہوتا ہے، شادی عیاشی کے لئے نہیں کی جاتی ۔ مفتی عبدالقوی کا بیان گناہ اور بے راہ روی کا راستہ کھولنے جیسا ہے۔ درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عبدالقوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔دوسری جانب عدالت نے 14 اپریل تک پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے