شیری رحمان

پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر چور مچائے شور جیسا ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر چور مچائے شور جیسا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو 4 سال ملک پر مسلط رہنے کے بعد کہتے ہیں ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں تھا، حکومت کوئی اور چلا رہا تھا۔ ملک کو مفلوج اور حکومت کو مقروض کرنے والے کس منہ سے وائٹ پیپر جاری کررہے؟ جس نہج پر پی ٹی آئی نے ملک کو پہنچایا تھا وہاں سے نکلنے میں 8 ماہ نہیں کئی سال لگیں گے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ 1 کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کس کو ملے؟ قرضہ نہیں لونگا والوں نے ملکی قرضہ جات میں 70 فیصد اضافہ کیوں کیا؟ کرپشن کا بیانیہ بنانے والے خود کرپشن میں نااہل کیوں ہوئے؟ انہوں نے ملکی معیشت کو توشہ خانہ سمجھ کر لوٹا۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے