خرم دستگیر

آج شام تک بجلی کے بریک ڈاون کا معاملہ حل ہوجائے گا۔ وزیر توانائی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ آج شام تک بجلی کے بریک ڈاون کا معاملہ حل ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آئی، قبل از وقت اسے حادثہ کہنا غلط ہوگا، وزارت توانائی خرابی کی وجہ معلوم کررہی ہے، ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی کے باعث متعدد پاور پلانٹس ٹرپ کرگئے۔

وزیر توانائی خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح ٹرپنگ شروع ہوئی اسی طرح بحال ہورہی ہے، ہم نے ملک کے شمال کو بریک ڈاون سے محفوظ رکھا، پاور پلانٹس ٹرپ کرنے سے بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آئی، اس وقت ہماری ترجیح کوئٹہ اور کراچی کے شہر ہیں، آج شام تک معاملہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بریک ڈاون کی وجہ سے سسٹم سے 8 ہزار میگاواٹ بجلی نکلی، انکوائری ٹیم 4 روز میں واقعہ کی رپورٹ دے گی، سیپکو کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا، فیصل آباد اور ملتان ریجن مکمل طور پر بحال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم منیر

معاشی استحکام کے بغیر مکمل آزادی ممکن نہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے