اسپتال

مٹھی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 بچوں کا انتقال، 8 روز میں تعداد 28 ہوگئی

تھرپارکر (پاک صحافت) سول اسپتال مٹھی میں 24 گھنٹوں کے دوران غذائی قلت اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مزید 5 بچے انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے بھی سول اسپتال مٹھی میں 5 بچوں کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتقال کرنے والوں میں نومولود اور پانچ سال سے کم عمر کے بچے شامل ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 8 دنوں میں 28 بچے انتقال کر چکے ہیں جبکہ رواں سال اب تک 449 بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

حکام محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کا تعلق تھرپارکر کے دیہی علاقوں سے تھا، انتقال کر جانے والے بچے غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر تارڑ

انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے