مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ کی اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ نے آئی جی پولیس کو اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام ہاٹ اسپاٹ، پیک آورز اور حساس مقامات پر پولیس تعینات کی جائے۔ شہر میں پیٹرولنگ بڑھائی جائے اور عادی مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ ایس ایچ اوز کو ان کے علاقوں میں کرائم ریٹ کی بنیاد پر رکھیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس ضلع میں اسٹریٹ کرائم بڑھ جائے اس کے ایس ایس پی اور متعلقہ ایس ایچ او کو تبدیل کریں۔ تمام ایس ایس پیز اسٹریٹ کرائم اور ڈرگ پیڈلرز کے خلاف سخت کارروائی شروع کریں۔ اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے پولیس کی تعیناتی کے فوٹو بنا کر ان سے شیئر کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایس ایس یو کو بھی اسٹریٹ کرائم کے خلاف سڑکوں پر لائیں۔ ریزرو پولیس کو بھی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سڑکوں پر پیٹرولنگ میں شامل کریں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے