رضا ربانی

اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے کا مقصد صوبائی حکومتوں کو ناکارہ بنانا ہے، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے کا مقصد صوبائی حکومتوں کو ناکارہ بنانا ہے، مقصد اسٹیبشلمنٹ کی نئے انتظامی صوبے بنانے کی پرانی خواہش پورا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چند سیاسی جماعتیں اٹھارویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنا چاہتی ہیں، اٹھارویں آئینی ترمیم مقامی حکومتوں کو با اختیار بنانے کی آڑ میں لپیٹنے کی کوشش ہے، اس کوشش کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مزاحمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ ورلڈ بینک، پاکستان کی حکمراں اشرافیہ، سینٹرل سیاسی جماعتوں کو میدان مل گیا ہے، اضلاع کو وفاقی حکومت سے وسائل دینا آمر جنرل مشرف کی ڈیولوشن کا حصہ ہے۔

واضح رہے رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ اس اقدام سے ناصرف انتظامی، مالی بنیاد پر نئے صوبے بنیں گے بلکہ صوبوں اور وفاق کے درمیان وسائل دوبارہ مختص ہوں گے، اس سے این ایف سی ایوارڈ میں ترمیم ہو گی۔ اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ قوتیں آگ سے کھیل رہی ہیں، وفاق پر سنجیدہ اثرات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

ملکی معیشت میں بہتری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں۔ وزیراعظم

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں بڑے پیمانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے