آفتاب شیرپاو

پی ٹی آئی نے 9 برس میں قوم کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔ آفتاب شیرپاو

چارسدہ (پاک صحافت) آفتاب شیرپاو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 9 برس میں قوم کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپاو نے چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے پاس تنخواہوں کے پیسے نہیں، 9 سال میں پی ٹی آئی نے قوم کے لیے کچھ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا میں سازش کے تحت دوبارہ اقتدار میں لایا گیا۔

آفتاب شیرپاو کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات اور حساس اداروں کی عمارتوں کو آگ لگائی گئی، اس دن کے ماسٹر مائند اور سہولت کاروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ دوران خطاب انہوں نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے