عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں زیرِ حراست پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ عدالتِ عالیہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل کی سہولتوں سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں انڈر ٹرائل قیدی ہیں، اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہوتے ہیں، انڈر ٹرائل قیدی کو اڈیالہ کے بجائے اٹک جیل میں کیوں رکھا گیا ہے؟ توشہ خانہ کیس میں انہیں اٹک جیل میں رکھا گیا تھا، وہ سزا معطل ہو چکی ہے، کل کو آپ رحیم یار خان ٹرانسفر کر دیتے ہیں تو کیا وہاں سے ٹرائل کریں گے؟

واضح رہے کہ عدالت نے معاملے پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل سے جواب طلب کر لیا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کے مطابق اسلام آباد کے انڈر ٹرائل قیدی کو اڈیالہ جیل میں ہونا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل شفٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے