وزیراعلی سندھ

موسمیاتی تبدیلی چیلنج کے بارے میں دنیا کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ موسمی تبدیلی چیلنج کے بارے میں دنیا کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایڈ، کمپنسیشن نہیں، انصاف کی بات کررہے ہیں، ترقی یافتہ ممالک ابھی تک فقط زبانی جمع خرچ کررہے ہیں، دنیا نے باتیں بہت کرلیں، اب کلائیمیٹ جسٹس کے لیے آگے آنے کی ضرورت ہے، 1 ارب 50 کروڑ ڈالرز گھروں کی تعمیر کے لیے ضروری ہیں۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ برسات اور سیلابی تباہی نے ہمیں بہت متاثر کیا ہے، حکومت ان تمام چیلنجز کا سامنا کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔ سیلاب ہماری وجہ سے نہیں تھا، 1100 ملی میٹر بارش ہوئی، پورے پاکستان میں نقصان ہوا، 13 ہزار کلو میٹر روڈ تباہ ہوئے، لاکھوں گھر تباہ ہوئے، 50 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ 70 فیصد سندھ سیلاب میں تھا، یہ فقط حکومت سندھ کی وجہ سے نہیں، عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے