قمر زمان کائرہ

پوری پاکستانی قوم اپنے گلگت بلتستان کے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتی ہے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہپوری پاکستانی قوم اپنے گلگت بلتستان کے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے ثمینہ بیگ اور ان کی ٹیم کو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ثمینہ بیگ پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے کے ٹو سر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثمینہ بیگ نے کے ٹو سر کر کے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے، پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہمت و عزم کے حوالے سے ثمینہ بیگ اور نائلہ پاکستان کی دیگر خواتین کے لیے ایک مثال ہیں۔ مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ کوہ پیمائی کے حوالے سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کا اہم مقام ہے، گلگت بلتستان کی سرزمین نے دنیا کے عظیم کوہ پیما پیدا کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے