شازیہ مری

پی ٹی آئی حکومت کیجانب سے نکالے گئے ضرورت مندوں کو بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں دوبارہ شامل کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے ضرورت مندوں کی فائلوں کو دوبارہ کھول کر تصدیق کے بعد انہیں پروگرام میں شامل کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے تحریک انصاف کی حکومت کے دوران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے ساڑھے 8 لاکھ شہریوں کو دوبارہ پروگرام میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق حکومت نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر لاکھوں شہریوں کے کارڈز بلاک کئے ہیں۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ جن میں غیرملکی سفر، ہنگامی بنیادوں پر شناختی کارڈ بنوانا، پاسپورٹ بنوانا، ٹیلی فون کا بل مقررہ حد سے زیادہ ہونا یا نام پر گاڑی رجسٹرڈ ہونا وغیرہ شامل تھیں، ساڑھے 8 لاکھ سے زائد لوگوں کو پروگرام سے نکالتے ہوئے ان کے کارڈ بلاک کر دیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طے کیا ہے کہ ایسے تمام کیسز کو دوبارہ کھولیں گے اور لوگوں سے معلومات لے کر ان کی تصدیق کرکے کوشش کریں گے کہ ضرورت مندوں کو دوبارہ پروگرام میں شامل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے