مسلم لیگ ن

لیگی کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے ورکرز کنونشنز کا شیڈول جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی ورکرز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر ورکرز کنونشنز کا شیڈول تیار کرلیا ہے، ورکرز کونشنز مرحلہ وار ہوں گے اور اس حوالے سے صوبائی عہدیداروں کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ مسلم لیگ ن نے ورکرز کنونشنز کے 11 سے 17 دسمبر تک انعقاد کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق آج راولپنڈی، سیالکوٹ، شیر گڑھ مردان میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشنز ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 13 دسمبر کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشنز ہوگا جس کی ذمہ داری طارق فضل چوہدری کو تفویض کی گئی ہے۔ 14 دسمبر کو لاہور میں ورکرز کنونشن ہوگا جس کے انتظامات خواجہ عمران نذیر دیکھیں گے جبکہ 15 دسمبر کو شیخوپورہ میں ہونے والے کنونشن کی ذمہ داریاں میاں جاوید لطیف کے سپرد کی گئی ہیں۔ قصور میں 16 دسمبر کو شیڈول ورکرز کنونشن کے انتظامات ملک احمد خان کریں گے جبکہ 17 دسمبر کو فیصل آباد میں ورکرز کونشن ہوگا جس کی میزبانی مسلم لیگ پنجاب کے صدر اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے