عطا تارڑ

گزشتہ 12روز سے پنجاب میں کوئی وزیراعلیٰ موجود نہیں، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 12روز سے پنجاب میں کوئی وزیراعلیٰ موجود نہیں، فوری طور پر وزارت اعلیٰ  کے لئے الیکشن کرائے جائیں۔ عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی اب خود امیدوار ہیں اور اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے  میڈیا  نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن کرایا جائے، ہم اپنی درخواست لے کر ہائیکورٹ گئے تھے، اسپیکراب خود امیدوار ہیں اور اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے مزید  کہا کہ کل ان کے وکلا نے کہا ڈپٹی اسپیکر کو کچھ ہو جائے یا غائب ہو جائے، یہ گجرات کا ضلع کونسل کا الیکشن لڑتے ہیں، اس طرح لڑنا چاہتے ہیں، ہم نے کئی  بار اپنی تعداد ظاہر کی ہے جو ہفتہ پہلے بھی 200 تھی اور آج بھی اتنی ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے