خاتون

واشنگٹن اور تل ابیب-حماس جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں

پاک صحافت صیہونیوں نے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں جس کے لیے حماس صیہونی حکومت اور امریکہ کو مورد الزام ٹھہراتی ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔ غزہ کی پٹی پر صیہونیوں کے پے درپے حملوں کے بارے میں حماس کے رہ نما نے تل ابیب اور واشنگٹن کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

اسامہ حمدان نے جمعہ کو کہا کہ حماس دشمن کا مقابلہ کرنے اور اسے شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مزاحمت مزید جاری رہے گی۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی فلسطینیوں کے مفادات کے مطابق جنگ بندی کے خواہاں ہیں لیکن اسرائیل پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بحران اسی صورت میں ختم ہو سکتا ہے جب فلسطین کا محاصرہ ختم ہو جائے۔

ادھر حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام نے اعلان کیا ہے کہ عسقلان، بریسبہ اور غلف کے علاقوں پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔ دریں اثناء خبر آئی ہے کہ شمالی غزہ میں 4 صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیبینیٹ

صیہونی حکومت کے رفح پر حملے کے منظر نامے کی تفصیلات

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے صیہونی حکومت کے رفح پر حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے