انسٹاگرام

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری ہونے کے قریب

کیلیفورنیا (پاک صحافت) فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے صارفین کی دیرانہ خواہش پوری ہونے کے قریب آگئی، موبائل فون ایپ اور ٹیکنالوجی کی خفیہ خبریں لیک کرنے والے اطالوی موبائل ڈیولپرایلیس سینڈروپلوزی کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام صارفین جلد ہی اپنے ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ سے انسٹا گرام پر پوسٹ کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام جلد ہی اپنے صارفین کے لیے ایک انوکھا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔ جس کی بدولت صارفین کی دیرینہ خواہش پوری ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ ایلیس سینڈرو نے اپنی ٹوئٹ میں اس اپڈیٹ کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’انسٹاگرام اپنے صارفین کو کمپیوٹر پر انسٹا گرام پوسٹ تخلیق کرنے کا اہل بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، فی الحال اس فیچر کی آزمائش داخلی طور پر کی جارہی ہے۔‘

واضح رہے کہ پلوزئی کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اسکرین شاٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسٹا گرام ڈیسک ٹاپ ویب سائٹ کے ٹاپ پر ( ایک گول دائرے کے اندر+ کا نشان) ایک بٹن دیا گیا ہے ۔ ڈیسک ٹاپ یوزر کو صرف اپنی ویڈیو یا تصاویر کوڈریگ اینڈ ڈراپ کرنا ہوگا۔  جب کہ اس فیچرمیں تصاویر کراپ کرنے اور فلٹر لگانے کے لیے فوٹوایڈیٹر کی سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے