عمران خان

مودی سے دوستی کرنے والے کو غداری کے سرٹیفکیٹ دینے والا آج خود اس سے دوستی کر رہا ہے، حامد میر

اسلام آباد (پاک صحافت) سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی دے دوستی کرنے والوں کو غداری کے سرٹیفکیٹ دینے والا آج خود اس کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا رہا ہے اور خط و کتابت ارسال کر رہا ہے کہ پاکستانی عوام بھارت سے دوستی کے خواہاں ہیں۔ حامد میروزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے والے مودی عرف ہٹلر سے عمران خان نے دوستی لگا لی ہے خدا نہ کرے 5 اگست کا دن ہمارے لئے ایک اور 16 دسمبر بن جائے۔

تفصیلات کے مطابق حامد میر نے اپنے حالیہ کالم میں لکھا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان کو اپنی ناکامیوں کا خوف نہیں رہا ، انہیں یقین ہے کہ بادشاہ گروں کے پاس ان کا کوئی متبادل نہیں اور اسی لئے انہوں نے بے خوف ہو کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ خط وکتابت شروع کر دی ، واجپائی اور مودی جب خود چل کر پاکستان آئے تھے تو مقبوضہ جموں وکشمیر میں 370 ختم نہیں ہوا تھا لیکن نواز شریف کو غدار قرار دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ تجزیہ کار و صحافی حامد میر مزید لکھتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان پچھلے سال تک جس کو ہٹلر کہا کرتے تھے اب اسی مودی کو خط لکھ کر کہا جا رہا ہے کہ پاکستانی عوام بھارت کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں ، بھارت کے ساتھ دوستی کوئی بری بات نہیں لیکن سوال یہ ہے کہ ماضی میں جب کوئی دوسرا بھارت کے ساتھ دوستی کی بات کرتا تھا تو عمران خان اور ان کے سرپرست اسے غدار کیوں قرار دیتے تھے؟۔ جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خود چل کر پاکستان آئے تو اس وقت عمران خان نے نواز شریف کو ’مودی کا یار‘ قرار دیا ، پھر یہی مودی ہٹلر قرار دیا گیا اور اب اچانک یہی مودی ہمارے وزیراعظم عمران خان کا یار بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنانے کی قرارداد منظور

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے