عظمی بخاری

عظمی بخاری کا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل شفٹ ہونے کا مشورہ

لاہور (پاک صحافت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل میں شفٹ ہونے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ بیرسٹر صاحب اپنی زبان کو لگام دیں ورنہ ہمیں لگام ڈالنی آتی ہے، حرکتیں خیبرپختونخوا کی حکومت کی ٹک ٹاکرز، بدمعاشوں اور غنڈوں جیسی ہیں، بے شرمی، بے حیائی اور زبان درازی میں فتنہ پارٹی کا کوئی ثانی نہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جن کی حکومت اڈیالہ سے چل رہی ان کو مریم نواز کی حکومت پر انگلیاں اٹھاتے شرم نہیں آتی؟ مریم نواز پنجاب میں ڈلیور کر رہی ہیں، اصل تکلیف یہی ہورہی، مریم نواز لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہیں، ان سے کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی میں نہیں، مریم نواز پنجاب کے تمام طبقات کے لیے بلا تفریق اقدامات اٹھا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے لے کر ان کے چمچوں تک سب ایک ہی سانچے میں تیار کیے گئے، پوری جماعت کے ایک بھی فرد کی آنکھوں میں حیاء نہیں، ان کے منہ میں جو آتا ہے وہ فورا مغلظات کی شکل میں باہر نکال دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے