رانا ثناءاللہ

ہم نے نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں آج سے شروع کردی ہیں۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم نے نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں آج سے شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کی بھرپور تیاری کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی کہا کہ ہم نے نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں آج سے شروع کردی ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ ہر یونین کونسل کے لوگ نوازشریف کے استقبال کے لئے پہنچیں گے، آپ سمجھ بیٹھے ہیں کہ میری مقبولیت زیادہ ہے میں ہی الیکشن جیتوں گا، آپ نے پوری قوم کو دھمکی دی، کہا آرہا ہوں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں اگر مگر کو چھوڑیں اسمبلی توڑیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے