نواز شریف
نواز شریف

نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنانے کی قرارداد منظور

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں قرار داد متفقہ منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس کی قرارداد میں عہدیداروں اور کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ نواز شریف کو 2017 میں ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا، نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت سے جبری طور پر محروم کیا گیا۔

قرارداد کے متن میں درج ہے کہ آج جبکہ سازشی آرڈرز اور جعلی سزائیں اپنے انجام کو پہنچ چکی ہیں، اللہ تعالی نے قائد میاں نواز شریف کو سرخرو کر دیا ہے، مسلم لیگ ن اپنے قائد میاں نواز شریف سے استدعا کرتی ہے وہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں تاکہ پارٹی ان کی ولولہ انگیز قیادت میں عوامی مقبولیت کی نئی جہتیں طے کر سکے۔

قرارداد کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے فلسطین پر صہیونی مظالم کی پرزور مذمت کرنے پر ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، پارٹی قیادت فلسطین کے معصوم بچوں اور عورتوں پر ہونے والے مظالم ختم کروانے اور جنگ بندی کے لیے مزید کاوشیں کرے۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ بینک

پاکستان کے ورلڈ بینک سے مذاکرات شروع، 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے ورلڈ بینک سے مذاکرات شروع ہو گئے، جس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے