خواجہ آصف

پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ وفاقی وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے، پاکستان نے بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کی مسلسل وکالت کی ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے اسے ایس سی او کے ساتھ اپنی شراکت داری پر بہت فخر ہے ، وہ اس ایسوسی ایشن کو مزید گہرا اور وسعت دینے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس بات کا اعادہ کروں گا کہ پاکستان کو ایس سی او کے ساتھ اپنی شراکت داری پر بہت فخر ہے، وہ اس ایسوسی ایشن کو مزید گہرا اور وسعت دینے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے