عثمان مختار

اداکار عثمان مختار رشتہ ازدواج میں منسلک

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے،  خیال رہے کہ اداکار عثمان اپنی دوست زنیرہ انعام خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز فوٹو شیئرنگ کی مقبول ترین ایپ انسٹاگرام پر عثمان مختار نےاپنی اور اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی شادی کی اطلاع دی۔ جس کے بعد صارفین کی جانب سے مباک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  اداکار عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ زنیرہ انعام خان تمہارا شکریہ، کہ تم نے مجھے زمین کا سب سے خوش قسمت شخص بنادیا مجھے ایک طویل عرصے کے دوران ایسی خوشی محسوس نہیں ہوئی، تم برے وقت میں میرے ساتھ کھڑی رہیں اورخوشی کے لمحوں کو بڑھایا۔ اداکار نے لکھا کہ تم میرے لیے چٹان اور سہارا بنی رہیں، میں ایک خوش قسمت انسان ہوں۔ اداکار نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ہم سب سے ٹیسٹ کروالیا تھا اور تمام احتیاطی تدابیر کو فولو کیا، ہمیں آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اداکار عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں دنیا بھر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ڈیئر ورلڈ، میں نے آج چھوٹی سی تقریب میں سماجی فاصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے شادی کی، ہماری شادی کی تقریب کا انعقاد 2 اپریل کو کیا گیا تھا لیکن یکم اپریل سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کے باعث ہمیں شادی کی تقریب کا انعقاد پہلے ہی کرنا پڑا۔ دوسری جانب جہاں مداحوں کی جانب سے عثمان مختار کی پوسٹ پر شادی کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں اداکار کی اہلیہ کو  اداکارہ کبریٰ کا ہمشکل بھی تسلیم کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے