جنرل عاصم منیر

منفی پروپیگنڈا ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ منفی پروپیگنڈا ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گرین پاکستان انیشی ایٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکر ٹیم پاکستان ہیں، انشاءاللہ عوام کے تعاون اور سپورٹ سے، پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے زور دیا کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرالز ہماری توجہ پاکستان اور اُس کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پاک فوج کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ آئیے، ہم سب مل کر منفی قوتوں کو ردّ کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے