شاہد خاقان عباسی

سڑکوں کا رخ کرنے والی حکومت ناکام ہوچکی ہوتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جو حکومت سڑکوں، چوک اور چوراہوں کا رخ کرے وہ ناکام ہوچکی ہوتی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے اپنی ناکامی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب آدمی کے پاس کچھ نہ رہے تو گالم گلوچ پر اتر آتا ہے، جس مائی کے لعل کی ہمت ہے وہ ہمیں اسمبلی جانے سے روک کر دکھائے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں احتساب کا مذاق جاری ہے، ہمارے کچھ ممبران کو نیب کے نوٹسز آئے ہیں، نیب کا کوئی کام نہیں کہ تحریک عدم اعتماد میں مداخلت کرے، آپ کی دھمکیاں آپ کو مہنگی پڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مائی کا لال ہمیں اسمبلی جانے سے نہیں روک سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے