شرجیل میمن

کراچی میں ہونے والے نقصانات پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھرنے ہوں گے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پرتشدد مظاہروں کے دوران کراچی میں ہونے والے نقصانات پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھرنے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کلفٹن بلاک 5 کراچی میں پیپلز میرین واک منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت لوگوں کو احکامات دے کر غائب ہوگئی۔ عمران خان جیسے پارٹی سربراہ کو پاکستان میں سیاست کرنے کا حق نہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس کا نقصان پی ٹی آئی نے اپنے لیڈروں کے کہنے پر کیا۔ پی ٹی آئی کے سارے ایم پی اے اور ایم این اے انتشار کا پیغام دیکر خود بھاگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کل ایک ویڈیو آئی ہے، عمران خان کی اس کیس میں سزا پکی ہے، عمران خان کی ضمانت اب مسترد ہوگی۔ عمران خان چور ڈکیت تو تھا نااہل بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے