بارش متاثرین

سندھ حکومت کا احسن قدم، بارش متاثرین میں 4 ارب روپے تقسیم کی منظوری

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے بارش متاثرین میں چار ارب روپے کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے حکمت سندھ کی جانب سے ہائی کورٹ میں تفصیلی رپورٹ بھی پیش کردی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال سندھ میں ہونے والی بارشوں سے جانی و مالی نقصان ہوا تھا، جس کے تناظر میں سندھ حکومت نے 4 ارب روپے تقسیم کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق 2020 میں ہونے والی بارش سے تباہی کے نقصانات سے متعلق سندھ حکومت نے متاثرین میں 4 ارب روپے تقسیم کی منظوری دیتے ہوئے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردی۔ خیال رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال  (2020)بارش میں 149 افراد جاں بحق، جبکہ 103 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث سندھ میں 7120 پکے اور 75 ہزار کچے مکانات مکمل تباہ ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ہونے والی بارشوں کے باعث سندھ میں مجموعی طور پر پونے دو لاکھ سے زیادہ مکانات کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔ ذرائع کے مطابق بارشوں کے دوران جاں بحق  ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس ایک لاکھ، جبکہ زخمیوں کو 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ سندھ حکومت کے مطابق متاثرین میں رقم تقسیم کیلئے نجی بینک سے معاہدہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے