سراج الحق

ماضی کی حکومتوں کی طرح پی ٹی آئی بھی بری طرح فلاپ ہوگئی، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے ماضی کی حکومتوں کی طرح پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت بھی بری طرح فلاپ ہوگئی ہے۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ زشتہ تین برسوں کے دوران عوامی ترجیحات کبھی بھی پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے پر نہیں آئیں، وزیراعظم کی ٹیم کے افراد ٹی وی پر دعوے کر کے زمین و آسمان کے قلابے ملادیتے ہیں مگر ان کی پرفارمنس زیرو ہے۔

تفصیلاتک کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اپنے حالیہ بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔  انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی و بے روزگاری نے عام آدمی کی زندگی کو برباد کردیاہے،کرپشن ، بیڈ گورننس کی وجہ سے ہر شعبہ زوال کاشکار ہے ۔ عوام حالات سے تنگ اور ایسے نظام کے متلاشی ہیں جو جو ان کے مسائل حل کر سکے ، ایسا نظام ہو جہاں پر قانون سب کے لیے برابر ہو۔

واضح رہے کہ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں،متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت ہونے والے انتخابات ہی حقیقی جمہوریت لاسکتے ہیں،انتخابی عمل سے دولت ، دھونس اور دھاندلی کو ختم کیے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا، اکثر سیاسی جماعتیں فیملی کلبز اور ون مین شو ہیں ،انہیں اپنے اندر جمہوریت لانا ہوگی، چند خاندان او ر چہرے سالہا سال سے اقتدار کی کرسیوں پر براجمان ہیں، عوام کی کسی کو فکر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے