آصف زرداری

اس صدی میں مارشل لاء لگانا آسان نہیں، آصف علی زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کام نہیں کرنا آتا اور نہ کروانا آتا ہے، اس صدی میں مارشل لاء لگانا آسان نہیں۔ خان گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اس لیے نہیں ہٹایا کہ ہمیں حکومت اور صرف طاقت کی ضرورت تھی، ہمیں عوام اور ملک کی ترقی کی ضرورت تھی۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کا کہنا ہے کہ دل کرتا ہے کہ آج سندھی میں بات کروں، بھٹو کی قبر پر لکھا ہے کہ یہاں عوام کا نوکر دفن ہے، میں نے ایک سوچ کے تحت پارلیمنٹ کو اختیارات واپس کیے، ہمارے مخالفین الیکشن میں کھڑے ہوں ہم ان کو ویلکم کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب اپنی سیاست کریں ہماری اپنی سیاست اور فلاسفی ہے، بے نظیر بھٹو کی شہادت پر بھی کہا کہ پاکستان کھپے، ورکرز کے ہاتھوں مجبور ہوں کہ باہر نہیں جا سکتا، ورکرز کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر کیا کہوں گا۔

واضح رہے کہ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر کمزور ہو رہا ہے، اگر کوئی بہتری کی بات کرتے ہیں تو ان کو لگتا ہے کہ شاید اس میں ہمارا کوئی فائدہ ہے۔سابق صدر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ انسان کی خدمت کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کی نوکری کی ہے، عوام کی خدمت ہی ہماری جنت ہے، سمندر سے صاف کر کے کراچی کو پانی دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے