اکبر ایس بابر

اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماﺅں اور کارکنوں نے قومی کانفرنس کی، کانفرنس میں پی ٹی آئی کے مسائل اور بحران کا جائزہ لیا گیا۔ قومی کانفرنس میں کہا گیا کہ قرار داد کی صورت میں لائحہ عمل سامنے لارہے ہیں جو الیکشن کمیشن میں دیں گے۔

کانفرنس میں قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے تمام فنڈز منجمند کیے جائیں، بینکوں کو خط لکھیں گے، انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم ہیں، پی ٹی آئی میں اب کوئی عہدیدار نہیں، عہدے ساتھ نہ لکھیں جائیں، انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم ہونے کے بعد نئے انٹرا پارٹی الیکشن کو یکسر مسترد کردیا، نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے پر بلے کا نشان لینے کی درزخواست دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ بانی ارکان نئے انٹرا پارٹی انتخابات خود کرائیں گے، انٹرا پارٹی کے لیے نیا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے گا، پی ٹی آئی صوبائی اور مرکزی کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ لوگوں نے پارلیمنٹ میں سیٹیں لینے کے لیے پارٹی کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں قیادت کا فقدان ہے، قیادت کے حوالے سے خلا کو پر کرنا ہے، ہم ساری پی ٹی آئی کو ساتھ لے کر چلیں گے، ہماری پارٹی میں جمہوریت کی بنیاد کمزور ہے ہم مضبوط کریں گے، 8 لاکھ رجسٹرڈ رکن تھے تو انٹرا پارٹی الیکشن میں صرف 2 درجن لوگ کیوں تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے