خواجہ آصف

الیکشن اکتوبر میں اپنے وقت پر ہوں گے، خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الیکشن اکتوبر میں اپنے وقت پر ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں سیاسی بحران ضرور ہے لیکن بہت جلد اس پر قابو پا لیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ شہروں میں امن بحال ہو چکا ہے اور چند دنوں میں حالات معمول پر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ9 مئی کو پی ٹی آئی کے مسلح جتھوں نے عسکری تنصیبات پر حملے کیے۔ راولپنڈی، میانوالی اور لاہور میں پُرتشدد واقعات میں پی ٹی آئی ملوث تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گرفتاریوں پر کبھی عسکری و سول تنصیبات پر حملے نہیں کیے، عسکری و سول تنصیبات پر حملے کرنے والے ملک دشمن ہیں۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی اختلافات ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ املاک پر حملے کیے جائیں، پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عسکری تنصیبات پر حملے کیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا عمل پاکستان کے خلاف جنگ کے مترادف ہے، حملہ آوروں کے ٹرائل آئینی طریقہ کار کے مطابق ملٹری کورٹس میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے