عمران اشرف

عمران اشرف کی تحریر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار عمران اشرف کی ایک تحریک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ عمران اشرف کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنا لکھا ہوا ایک قول شیئر کیا گیا ہے جسے پڑھ کر اُن کے مداح سمیت شوبز انڈسٹری بھی اُن کے لکھنے کی صلاحیتوں کی تعریف کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران اشرف نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’ایک نیکی کم سے کم 70 بن کر واپس آتی ہے، احسان وہیں کا وہیں رہتا ہے، پیروں کی مٹی نہیں چھوڑتا، وزنی ہوتا ہے نا، نیکی کرنی چاہیے، احسان نہیں۔‘ خیال رہے کہ پاکستان کے منجھے ہوئے اداکار عمران اشرف نہ صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ خوبصورت تحریرں لکھنے والے رائٹر بھی ہیں۔

واض رہے کہ ملک کے معروف اداکار عمران اشرف کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا قول انٹرنیٹ صارفین کو خوب بھا گیا ہے۔ عمران اشرف آج کل شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، عمران اشرف کی جانب سے ادا کیے گئے حال ہی میں دو کردار ’ آدم ‘ اور ’ موسیٰ ‘ نے اُن کے اداکاری کے کیریئر کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے