احسن اقبال

قومی ٹاسک فورس برائے آرٹیفیشل انٹیلی جنس تشکیل

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 15 رکنی قومی ٹاسک فورس برائے آرٹیفیشل انٹیلی جنس تشکیل دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹاسک فورس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ماہرین، نجی شعبے اور حکومت کے نمائندے شامل ہیں،ٹاسک فورس آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو معیشت، گورننس اور تعلیم کے شعبوں میں متعارف کرانے کا لائحہ عمل تجویز کرے گی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر دسترس آنے والے دور میں ترقی کی ضامن ہے، معیشت، گورننس اور تعلیم کے شعبوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے دور رس تبدیلیاں وقوع پذیر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس حکومت کو زراعت، گورننس، تعلیم، معیشت کے شعبوں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال، فیصلہ سازی اور ترقی کا 10 سالہ روڈ میپ تیار کر نے میں معاونت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا قومی مرکز قائم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاک چین

پاکستان اور چین کا سی پیک منصوبوں پر تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے