ہائیکورٹ مریم نواز

ہائیکورٹ نے مریم نواز کے حق میں فیصلہ سنادیا

لاہور (پاک صحافت) ہائیکورٹ نے ضمانت منسوخی کے کیس میں مریم نواز کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ضمانت فوری طور پر معطل نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے بعد تحریری فیصلہ سنایا ہے۔ تحریری طور پر جاری کئے جانے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست دی ہے جبکہ عدالت ان کی ضمانت فوری طور پر منسوخ نہیں کرسکتی۔ عدالت نے نیب کو تفصیلی جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخ کروانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نواز ضمانت کا غلط استعمال کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے